جمعیت علماء پاکستان(جے یوپی ) کے زیراہتمام جامع مسجد پیر صابر شاہ بھاگ میں ورکرز کنونشن

جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی)کے واضح موقف کی وجہ سے پارلمنٹ میں ختم نبوت کے شق میں ترمیم کرنے کا حکمرانوں کو جرت نہیں ہوئی، علماء کرام

منگل 16 جنوری 2018 19:14

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) جمعیت علماء پاکستان(جے یوپی ) کے زیراہتمام جامع مسجد پیر صابر شاہ بھاگ میں ورکرز کنونشن زیر صدارت حافظ اصغر علی مغیری منعقد ہوا ورکرز کنونشن کے مہمان خاص جمعیت علماء پاکستان(جے یوپی)بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا محمد عباس قادری تھے جبکہ اعزازی مہمان ممبر مجلس شوریٰ مولانا عبدالحکیم انقلابی تھے اس مو قع پر ضلع نصیر آباد کے صدر علی احمد کھیازئی،تحصیل بھاگ کے صدر حضور بخش پہوڑ،جنرل سیکرٹری گل محمد ہانبھی،مولانا خادم حسین پہوڑ،حاجی خورشید احمد مغیری،نورمحمد ہانبھی،پروفیسر شاہنوا ز پہوڑسمیت کثیر تعداد میںورکرزبھی موجود تھے کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اس موقع پر ورکرز کنونشن سے جمعیت علماء پاکستان(جے یوپی )بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا محمد عباس قادری،مولانا عبدالحکیم انقلابی،حافظ اصغر علی مغیری،مولانا عباس علی قادری ،محمد بخش ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی)کے واضح موقف کی وجہ سے پارلمنٹ میں ختم نبوت کے شق میں ترمیم کرنے کا حکمرانوں کو جرت نہیں ہوئی کیونکہ یہ وہ جمعیت علماء پاکستان ہے جس کے قائد حضرت مولانا نورانی ہیں جس نے اپنے واضح موقف سے بھٹو کے دورمیں قادیانیوں کو کافر قرار دیا کیونکہ جو نبی کریمﷺ کو آخری نبی نہیں مانے گا وہ کافر ہوگا قادیاتی آج بھی مسلمانوں کیخلاف ہرطرح کی سازشیں کررہے ہیں لیکن ہم ان کے ہرسازش کوناکام اور نامراد بناکر دم لینگے کیونکہ جمعیت علماء پاکستان کے قائدین سے لیکر ورکروں تک سب کے سب قادیانیوں کے ہر حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ختم نبوت پر ہمارا جان مال ،عزت آ برو سب قربا ن ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران طبقہ نے ووٹ لینے کے بعد عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیتے ہیں عمران خان ہو یا زرداری ہویا پھر نواز شریف سب نے عوام کو بے وقوف بناکر آج عام غریب کی زندگی اجیرن بن گیاہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھی محتاج ہیں غریب عوام اپنے بچوں کے پیٹ بھی پال نہیں سکتے ہیں ہمارے حکمران کہتے ہیں وہ جدوجہد غریبوں کیلئے کررہے ہیں لیکن غریب روز بروز غریب تر ہوتا جارہاہے او امیر روز بروز امیر تر ہوتاجارہاہے اس موقع پر کنونشن کے شرکاء نے اس عہدکاپختہ عزم کیا کہ جمعیت علماء پاکستان (جے یوپی)آئیندہ 2018کے الیکشن میں بلوچستان سمیت پورے ملک سے اپنے امید کھڑا کریگی اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور الیکشن مہم بھی چلائینگے کیونکہ جب جمعیت علماء پاکستان کے علماء اقتدار میں آئینگے تو حقیقی معنوں میں اسلام ی نظام کا نفاذ عمل میں لائے گا۔

متعلقہ عنوان :