تمام وفاقی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے ،ْچوہدری محمد یٰسین

حکومت و متعلقہ ادارے ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی کو یقینی بنائیں ،ْاحسان بنگش سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین و عہدیداران کا متحدہ ایکشن فورم برائے وفاقی ادارہ جات اور ڈیلی ویجز ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

منگل 16 جنوری 2018 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء)متحدہ ایکشن فورم برائے وفاقی ادارہ جات (50ہزار سے زائد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین جن میں تین ہزار وفاقی نظامات تعلیمات تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین ) کے زیر اہتمام تنخواہوں کی ادائیگی اور ملازمین کی مستقلی کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہرجاری احتجاجی مظاہرے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین نے شرکت کی اوراور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدچوہدر ی محمد یٰسین،متحدہ ایکشن فورم برائے وفاقی ادارہ جات کے احسان بنگش ،ندیم طوری ،احسان سکندری ،محمدعادل ،فہد معراج و دیگر نے کہا کہ اسلام آباد جیسے دارلحکومت میں ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنا اور ان کو مستقل نہ کرنا موجود ہ جمہوری حکومت کی طرف سے نہایت قابل افسوس امر ہے ،انھوں نے کہا کہ مزدور کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس ملک کے معماروں جو قوم کے بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرتے ہیں اور اس مقدس پیشے سے منسلک اساتذہ اور دیگر اداروں کے ملازمین کو مستقل نہ کرنا نا انصافی ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنی جدوجہد اور افہام و تفہیم کے ذریعے اسی جمہوری حکومت میں 3000سے زائد ڈیلی ویجز ،کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین کو سی ڈی اے انتظامیہ سے طے شدہ معاہدے کے مطابق دوسال مدت ملازمت مکمل کرنے پر مستقل کروایاجس سے یقینا مزدوروں میں خوشحالی آئی ،عوام کو روزگار دینا ریاست کی ذمہ دار ی ہے اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم پاکستان ،صدر پاکستان ،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام وفاقی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے اور ان کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے ،اداروں میں نئی بھرتیاں کی جائیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ جو پہلے سے ڈیلی ویجز ، کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کو مستقل کیا جائے اور ان ملازمین کی تنخواہوں کو فوری طورپربحال کیا جائے تاکہ دوہزار سے زائد ملازمین کے گھروں کے چولہے جو کئی مہینوں سے ٹھنڈے پڑے ہیںوہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیںاور ایسی مزدور دشمن پالیسیوں کو ختم کر کے مزدوروں کے لیے نئی پالیسیاں بنائی جائیں ،انھوں نے کہا کہ اگرمتحدہ ایکشن فورم برائے وفاقی ادارہ جات کے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو وفاقی ملازمین سڑکوں پر احتجا ج کریں گے اور پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کیا جائے گا اس سلسلے میں سی ڈی اے کے ملازمین بھی وفاقی اداروں کے ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔