نثاراحمد نثار کو بابائے قوم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی قیادت میں سیاسی تحریک کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا بزرگ مسلم لیگی، سینئر صحافی وکالم نگار نثار احمد نثار کے انتقال پر ڈاکٹر جمال ناصر سے اظہا رتعزیت

منگل 16 جنوری 2018 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے بزرگ مسلم لیگی راہنما، سینئر صحافی اورکالم نگار نثاراحمد نثار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر جمال ناصر کے نام تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ نثاراحمد نثار کو بابائے قوم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی قیادت میں سیاسی تحریک کا اہم حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

مسلم لیگ کے پرچم تلے انہوں نے ملک میں جمہوریت کے فروغ و تحفظ کے لئے اپنی زندگی وقف کئے رکھی۔ معاشرتی اور سیاسی مسائل پرکالم نگاری میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا اور صحافت کے محاذ پر آخری دم تک سرگرم عمل رہے۔ عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لوحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔ آمین۔