پی آئی اے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 16 جنوری 2018 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پی آئی اے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کا سامان پاکستان چھوڑ کر جانا پی آئی اے کا معمول بن گیاہے۔

(جاری ہے)

مسافروں کو بیرون ملک پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ سامان پاکستان رہ گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی ازسرنو تربیت کی جائے ذمہ دار عملے کی سخت سرزنش بھی کی جائے۔