پنجاب بھر میں 772ٹریفک حادثات میں2ا فراد جاںبحق 859زخمی

منگل 16 جنوری 2018 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی772 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں533 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں326افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں02افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 368ڈرائیور،15کم عمرڈرائیور،371مسافراور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ213ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت205متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان 59حادثات میں70متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ 54حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل861متاثرین میں661مرد اور200خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں121فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور503افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 237زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں607موٹر سائیکلز،121آٹو رکشے،61موٹر کاریں،06مسافربسیں،39وین،25ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :