پاکستان کا شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیاں حالیہ کامیاب مذاکرات کا خیر مقدم

منگل 16 جنوری 2018 17:43

اسلام آباد۔ 16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیاں حالیہ کامیاب مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کا نیا مرحلہ آبنائے کوریامیں کشیدگی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جمہوریہ کوریا اورڈیمو کریٹک پیپلز رپبلک آف کوریا(ڈی پی آر کی)کے درمیان حالیہ بات چیت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ کامیاب بات چیت کے نئے مرحلے کے نتیجے میں پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس میں شمالی کورین کھلاڑیوں کی شرکت سے خطے میں پائیدار امن،خوشحالی،استحکام،مصالحت اور تعاون قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈی پی آر کے اور جمہوری کوریا کے درمیان ہمیشہ بامعنی مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی اورآبنائے کوریا کی شفاف اتحاد کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کی ہے۔پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تمام متعلقہ فریق اپنی بین الاقوامی زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کاراستہ اختیار کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :