ویرات کوہلی نے سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ برابر کر دیا

منگل 16 جنوری 2018 16:25

ویرات کوہلی نے سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ برابر کر دیا
سینچورین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جنوری2018ء)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیریئر کی 21 ویں سنچری بنا کر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے بطور کپتان 8مرتبہ 150 پلس اننگز کی بدولت ڈان بریڈمین کا ریکارڈ برابر کیا،ان کے 153رنز جنوبی افریقہ میں کسی بھارتی بیٹسمین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیسرا بڑا سکور بنا۔ سر ڈان بریڈمین نے کپتان کی حیثیت سے بہترین سکور 270رنز انگلینڈ کیخلاف میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر بنایا تھا جبکہ ویرات کوہلی نے بطور کپتان سری لنکا کیخلاف 243 رنز کی بہترین اننگز کھیلی تھی۔