عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا، پیپلز پارٹی کی طرف سے شرکت کافیصلہ

ممبر کشمیر میریونس بھی مسقط سے واپس لاہور آکر شرکت کریں گے، مرکزی قیادت کی ہدایت پر میریونس آج دھرنا میں شرکت کے لئے واپس وطن پہنچ جائیں گے

منگل 16 جنوری 2018 16:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا، پیپلز پارٹی کی طرف سے شرکت کافیصلہ، ممبر کشمیر میریونس بھی مسقط سے واپس لاہور آکر شرکت کریں گے، مرکزی قیادت کی ہدایت پر میریونس آج دھرنا میں شرکت کے لئے واپس وطن پہنچ جائیں گے، تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے لاہور میں ہونیوالے دھرنا میں پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں شرکت کررہی ہے، مرکزی قیادت کی طرف سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو شرکت کی ہدایت کے بعد ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل میر محمد یونس بھی سلطنت آف مسقط اومان سے واپس لاہور آکر دھرنا میں شرکت کرینگے، ذرائع کے مطابق ممبر کشمیر کونسل میر یونس دھرنا میں شرکت کے لیے آج بیرون ملک سے واپس وطن پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :