مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاشہری جاںبحق

منگل 16 جنوری 2018 16:09

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ ماہ زخمی ہونیوالا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد ایوب میر 19دسمبر کو شوپیاں کے علاقے بٹ مورن وانپورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

ایوب تقریبا ایک ماہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

ادھر جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے اسلام آباد قصبے میں پارٹی کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے شہید ہونیوالے محمد ایوب کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مختار وازہ نے کہاکہ بھارت نے کشمیراور کنٹرول لائن پر جنگی صورتحال قائم کر رکھی ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ کشمیرمیں اپنی ریاستی دہشت گردی سے ہٹاسکے۔

حریت رہنمائوں ظفر اکبربٹ اور جاوید احمد میر سرینگر کے علاقے بیج بہاڑہ میں عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں پر زوردیا کہ وہ حریت قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ان کے ہمراہ مولوی مشتاق ، سمیر احمد اور اعجاز احمد سکندر بھی موجود تھے۔