مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی شہری جاںبحق ہوگیا

منگل 16 جنوری 2018 15:34

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ ماہ زخمی ہونیوالا کشمیری شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق محمد ایوب میر 19دسمبر کو شوپیاں کے علاقے بٹ مورن وانپورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران مظاہرین پرفائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا ۔ ایوب تقریبا ایک ماہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔