سعودی عرب ،ایک اور اہم شعبے میں خواتین کو کام کرنے کی اجازت کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 16 جنوری 2018 14:41

سعودی عرب ،ایک اور اہم شعبے میں خواتین کو کام کرنے کی اجازت کا اعلان
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔16 جنوری 2018)   مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو جلد ہی ٹورسٹ گائڈ کے طور پر کام کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے جائیں گے۔ یہ بات مکہ مکرمہ میں سیاحت و قومی ورثے کے ماتحت ادارے کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الوھیبی نے الیوم اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ داخلہ، اسلامی امور، محنت و سماجی بہبود کی وزارتوں ،سیاحتی رہنمائی کی انجمن سے ربط و ضبط پیدا کرکے اس امر پر اتفاق رائے کرلیا گیا ہے کہ جلد ہی سعودی خواتین کو ٹورسٹ گائڈ کے طور پر کام کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے جائیں۔ خواتین ٹورسٹ گائڈ پر وہی شرائط لاگو ہونگی جو مرد حضرات پر اس کام کیلئے مقرر ہیں۔

متعلقہ عنوان :