امریکا کے دہشت گرد گروپوں کو جنم لینے سے پہلے ختم کر دینگے : ترک صدر

شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔ رجب طیب اردوان

منگل 16 جنوری 2018 15:26

امریکا کے دہشت گرد گروپوں کو جنم لینے سے پہلے ختم کر دینگے : ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے دہشت گرد گروپوں کو جنم لینے سے پہلے ختم کر دیں گے۔ انقرہ کی ایک تحصیل قاہر امان قذان میں فیکٹری کی افتتاحی تقریب اور بعد ازاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ امریکہ شمالی شام میں 34 ہزار نفری پر مشتمل سرحدی قوت تشکیل دینے کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دہشت گرد گروپوں کو بننے سے پہلے ختم کر دیں گے۔ترک صدر نے کہا کہ ترک مسلح افواج کے دستے شمالی شام میں کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔ یہ آپریشن اگلے چند روز میں شروع ہو جائے گا۔ امریکا ہماری ان کارروائیوں کی حمایت کرے۔ ادھرشام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اہم کردار ادا کرنے والے ممالک نے کرد اتحادی ملیشا پر مشتمل 'سرحدی سکیورٹی فورس' تشکیل دینے کے امریکی منصوبے پر شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر اسے دہشت فورس قرار دیتے ہوئے سیریئن ڈیموکریٹک فورس کی تربیت شروع ہونے سے پہلے ہی 'اس کا گلا گھوٹنی' پر زور دیا۔دوسری جانب شام کی حکومت کا اس منصوبے کو اپنی سالمیت پر 'حملہ' قرار دیا ہے جبکہ روس نے خبردار کیا ہے کہ اس سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔سیریئن ڈیموکریٹک فورس نے امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی مدد سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیر کنٹرول رقبہ خالی کروایا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں اس اتحاد نے شام کے شمالی شہر رقہ پر مکمل کنٹرول حاصل کیا۔ 2014 میں دولتِ اسلامیہ نے رقہ کو اپنا دارالخلافہ قرار دیا تھا۔اتحادی افواج کی جانب سے ایس ڈی ایف کے ساتھ نئی سرحدی سکیورٹی فورس کو تربیت دینے کے منصوبے کی خبریں گذشتہ ہفتے 'دی ڈیفنس پوسٹ' میں شائع ہوئیں، جس میں ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 230 افراد نے 'ابتدائی کلاس' میں شرکت کی ہے۔

تحادی افواج نے مزید کہا ہے کہ اٴْن کا ہدف ہے کہ وہ ’آئندہ چند برسوں میں‘ 30 ہزار افراد پر مشتمل ایک فوج تشکیل دیں۔ جن میں نصف کرد اور عرب فوجی ہوں جبکہ باقی نصف فوج میں نئے لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔'سرحدی سکیورٹی فورسز کا مقصد شام کے ترکی کے ساتھ شمالی سرحد اورمشرق میں عراقی سرحد کو کنٹرول کرنا ہے۔بیان میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے بجائے مختلف نام لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'طاقتور باڈر سکیورٹی فورسز داعش کی آزادنہ نقل و حرکت اور غیر قانونی اشیا کے نقل و حمل کو روکیں گی۔'

متعلقہ عنوان :