بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں سے حوصلے پست نہیں ہو نگے‘ تحریک مہاجرین

دہشتگر بھارت نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے‘ ‘تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں‘ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے‘ راجہ اظہارخان ‘ ماسٹر یوسف ‘ چوہدری فیروز ‘ اقبال اعوان ‘ راجہ ظہیر ‘شفیع ڈار ودیگر کا خطاب

منگل 16 جنوری 2018 14:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) تحریک مہاجرین جموں وکشمیر نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کو گیدڑ بھبکیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے اور بھارتی افواج کے مظالم کو پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ۔تحریک مہاجرین جموں کشمیر کے قائدین راجہ اظہار خان ‘ ماسٹر یوسف بٹ ‘ چوہدری فیروزدین ‘ اقبال اعوان ‘ راجہ ظہیر خان ‘ مقصود بٹ ‘ غلام علی آفریدی ‘ راجہ ارشاد خان ‘ شفیع ڈار ‘ عبدالکریم ‘ لعل دین اور دیگر نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگر ملک بھارت نہتے کشمیریوں کے خون سے حولی کھیل کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

حق خودارا دیت کیلئے کشمیریوں کا جذبہ اور قربانیاں بھارت کے ناپاک عزائم کو خاکستر کررہی ہیںاور بھارت عالمی سطح پر رسوہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے خلاف ورزیوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوربارہ زندہ ہو رہا ہے۔ بھارتی جارحیت سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیر ی شہید ہو رہے ہیں۔قائدین کا کہناہے کہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے آزادی کی تحریک کو غلط رنگ دینے کی بھارتی ناکام کوششیں بے نقاب ہو رہی ہیں۔

گزشتہ 70سالوں سے بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ہرطرح کے حربے استعمال کئے ہیں اور مظالم کی انتہا کردی ہے مگر اس کے باوجود کشمیری عوام نے ہمت اور جذبے سے تحریک آزادی کو آگے بڑھاتے ہوئے بھارت کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ تماشہ دیکھنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ تحریک مہاجرین نے پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔