ورلڈ ہاکی الیون دو میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پرسوں پاکستان پہنچے گی

پاکستان کی جانب سے اصلاح الدین، حسن سردار، شہناز شیخ، اختر رسول اور شہباز سینئر کو ایوارڈ دیا جائے گا

منگل 16 جنوری 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) ورلڈ ہاکی الیون دو میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پرسوں18جنوری کو پاکستان پہنچے گی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ 19جنوری کو کراچی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون 18 جنوری کو کراچی پہنچے گی جس میں ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیم، ملیشیاء اور جنوبی کوریا کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔

ہال آف فیم میںپانچ کھلاڑی پنلٹی کارنر سپیشلسٹ فلورنس جان بوولینڈر، پال لیجن، کرسچن بلنک، ڈان پرائر اور رکی چارلس ورتھ شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اصلاح الدین، حسن سردار، شہناز شیخ، اختر رسول اور شہباز سینئر کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ الیون چار روزہ دورے پر 18 جنوری کو پاکستان آئے گی جب کہ ورلڈ الیون کے 16 کھلاڑی براستہ دبئی کراچی آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :