پاکستان جوڈو فیڈریش کے دو آفیشلز آئی جے ایف ریفری اینڈ ججز کورس میں شرکت کیلئی کل ابوظہبی پہنچیں گے

منگل 16 جنوری 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریش کے دو ٹیکنیکل آفیشلز انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) ریفری اینڈ ججز کورس میں شرکت کیلئی کل 17 جنوری کو ابوظہبی پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ آئی جے ایف ریفری اینڈ ججز کورس 18 سے 22 جنوری تک ابوظہبی میں منعقد ہوگا جس میں دو ٹیکنیکل آفیشلز طالب حسین اور قمر شکیل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کورس میں پورے ایشیا سے آفیشلز شرکت کرینگے۔ کورس میں اولمپک گیمز 2020ء کے نئے رولز کے حوالے سے ٹیکنیکل آفیشلز کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :