اسلام آباد مریدین بی ڈویژن فٹ بال لیگ کے تین میچز 20 جنوری کو کھیلے جائیں گے

منگل 16 جنوری 2018 13:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) اسلام آباد مریدین بی ڈویژن فٹ بال لیگ کے مزید تین میچز 20 جنوری کو ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ فرینڈز اور کارواں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ماڈل ٹائون کلب کا مقابلہ جی ایٹ یونائیٹڈ کلب سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں گلگت بلتستان اور جموں کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہونگے۔ لیگ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔