پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کا یوتھ گرلز ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 33 کھلاڑیوں کا اعلان

منگل 16 جنوری 2018 13:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے یوتھ گرلز ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئی33 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے یوتھ گرلز ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں حادیہ سعید، حفصہ راشد، ناویرا نوشاد، حمنہ مدثر، عریب ایوب، ماہین ساغر، لائبہ ذوالفقار، شیزین فاطمہ، ایزہ فیصل، عرشیہ جمانی، غانیہ اظہر، زینب راحیل، امل نعمان ارشد، ایشا سعد، یمنا سلطانی، سامیہ ندیم، دینا زاہد، ماہین علیم، حورالعین، قرت اشرف، سومہیا سجاد، شیزا ندیم، حفصہ آرائیں، انسیہ فضل، زویا خان، زینب شجاعت، سحر جہانگیر، ماہ نور، دعا شاہد، شفاء خان، امسال عامر، لائبہ عمران مرزا اور عمیمہ انیب شامل ہیں۔

تربیتی کیمپ 20 جنوری سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائلز پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں منعقد ہوئے جس میں 78 لڑکیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور میں سنگاپور کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز 27 سے 29 مارچ تک کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :