سعودی عرب ،غیر ملکیوں کیخلاف سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں پاکستانیوں سمیت گرفتار غیر ملکیوں کی تعداد میں ہو شربا اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 16 جنوری 2018 12:45

سعودی عرب ،غیر ملکیوں کیخلاف سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں پاکستانیوں سمیت ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-16 جنوری۔2018ء) باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں " غیر ملکیوں سے پاک ریاست " مہم کے تحت اقامہ ومحنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 4 لاکھ 8 ہزار 858 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ ان میں 21سعودی بھی شامل ہیں۔سعودی سیکیورٹی دستوں نے گرفتار شدگان کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ان میں2لاکھ 56 ہزار577 اقامہ قوانین جبکہ ایک لاکھ 7ہزار992 محنت قوانین اور 44 ہزار289سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

مملکت میں دراندازی کرنے والے 5701گرفتار کئے گئے۔ ان میں 77فیصد یمنی، 21 فیصد ایتھوپین اور 2فیصد مختلف ممالک کے ہیں۔ سب کو بیدخل کردیا گیا۔ سعودی عرب سے دراندازی کرنے والے 348گرفتار کئے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سفر یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے 132سعودی گرفتار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :