سرکاری سکیم کے تحت پہلے دن 29 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں

منگل 16 جنوری 2018 13:19

سرکاری سکیم کے تحت پہلے دن 29 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، پہلے دن قومی بینکوں کی نامزد شاخوں میں 29 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 20ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 59ہزار 207پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ مجموعی طورپر ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کے لئے حبیب بینک، نیشنل بینک، فیصل بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک، یو بی ایل، میزان بینک اور دبئی اسلامی بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی نامزد برانچوں کو حج درخواستوں کی وصولی کا اختیار دیاہے۔ حج درخواستوں کی وصولی 24جنوری تک جاری رہے گی، قرعہ اندازی 26جنوری کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :