ماربل کمیٹی لاہور چیمبرزکا 6رکنی وفدخادم حسین کی قیادت میں اٹلی،سپین ،دبئی کیلئے روانہ

وفدبیرون ملک سرمایہ کاروں کوماربل انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیگا،دھرنا سیاست ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچاتی ہے

منگل 16 جنوری 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین 6رکنی وفد کے ہمراہ 10روزہ دورے پر اٹلی،سپین ،دبئی کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں ماربل انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینگے تاکہ ماربل انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری اورماربل کی ملکی برآمدات میں اضافہ ہو ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ماربل کے وسیع تر ذخائر موجود ہیں اٹلی اور سپین کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں ماربل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں ان کا دورہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے تاکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوانہوںنے ملک میں احتجاجی تحریکوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا سیاست ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچاتی ہے ایک دن کاروبار بند رہے تو تاجر برادری کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے اس لیے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دھرنا سیاست سے اجنتاب برتا جائے کیونکہ اس سے ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے۔