بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں نوجوان جوڑے کی دھوم دھام سے شادی

شفیقہ بیگم اور صدام حسین کی شادی نسوں سے بنے پلاسٹک کی شیٹوں سے ڈھکے کیمپ میں انجام پائی

منگل 16 جنوری 2018 13:09

بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں نوجوان جوڑے کی دھوم دھام سے ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) بنگلہ دیش کے کاکس بازارمیں روہنگیاجوڑے کی شادی دھوم دھام سے منائی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شادی روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں انجام پائی۔بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم کٹو پالونگ مہاجر کیمپ میں ساڑھے چھ لاکھ سے زائد روہنگیا پنا ہ گزینوں میں شامل زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی شفیقہ بیگم کے ہاتھ روایتی دلہنوں کی طرح مہندی سے سجے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے دولہا صدام حسین بھی عام دولہوں کی طرح مہمانوں میں گھرے تھے ،بس فرق تھا تو یہ کہ شفیقہ بیگم اور صدام حسین کی شادی کسی میرج ہال یا ان کے گھر کے بجائے گھر اور وطن سے ہزاروں میل دور بانسوں سے بنے پلاسٹک کی شیٹوں سے ڈھکے کیمپ میں انجام پائی۔بدترین حالات سے گزر کر بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپ میں بے یقینی کے سائے میں زندگی گزارنے کے باوجو د دولہا ،دلہن کے رشتے داروں اور کیمپ میں رہائش پذیر لوگوں نے شادی کی تقریب کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہر رسم عام شادی کی طرح بھرپور طریقے سے ادا کی ۔

متعلقہ عنوان :