ابوبکر البغدادی شامی سرحد کے نزدیک عراق میں موجود ہے،روسی وزارت دفاع

بغدادی تنظیم کے انتظامی امور چلانے کے حوالے سے اپنی اہلیت کھو چکا، داعش میں خلیفہ کا منصب اس وقت خالی ہے،سعید الجیاشی

منگل 16 جنوری 2018 13:09

ابوبکر البغدادی شامی سرحد کے نزدیک عراق میں موجود ہے،روسی وزارت دفاع
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) عراقی وزارت دفاع کے سکیورٹی مشیر سعید الجیاشی نے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ داعش سربراہ ابوبکر البغدادی شام کی سرحد کے نزدیک عراق کے اٴْس علاقے میں موجود ہے جو ابھی تک داعش تنظیم کے زیر کنٹرول ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الجیاشی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ تنظیم کا خاتمہ اکتوبر 2016 میں نینوی صوبے کی آزادی کے معرکے سے قبل شروع ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

الجیاشی کے مطابق داعش میں خلیفہ کا منصب اس وقت خالی ہے کیوں کہ بغدادی تنظیم کے انتظامی امور چلانے کے حوالے سے اپنی اہلیت کھو چکا ہے۔ تاہم داعش تنظیم خود اس معلومات کی تردید کرتی ہے۔ الجیاشی یہ سمجھتے ہیں کہ داعش تنظیم فکری لحاظ سے اپنی صفوں کو از سرِ نو منظّم کر رہی ہے۔عراقی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول کا کہنا تھا کہ یقینا ہمارا اولین ہدف بغدادی کو گرفتار کرنا ہے۔ تاہم اٴْس کا ٹھکانہ معلوم ہو جانے کی صورت میں اگر گرفتاری ممکن نہ رہی تو پھر اس کو ہلاک کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :