کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی‘فلم سٹار مہک نور

منگل 16 جنوری 2018 12:57

کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) فلم سٹار مہک نور نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں فلم سٹار مہک نور نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :