ریکارڈز توڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں، سلمان خان

منگل 16 جنوری 2018 12:28

ریکارڈز توڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں، سلمان خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ریکارڈز توڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی کامیابی کی صورت میں رواں سال فلم انڈسٹری نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، انہیں امید ہے کہ آگے بھی مزید سپرہٹ اور بلاک بسٹر فلمیں آئیں جس سے ہماری فلمی صنعت آگے بڑھے گی، لوگوں کو نئی ملازمتیں اور مذید تفریح فراہم ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ فلم’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے، ریکارڈز ہمیشہ کے لئے نہیں ہوتے بلکہ یہ توڑنے کے لئے بنائے جاتے ہیں اور مزید ریکارڈ بنانے کا یہ بہترین وقت ہے جو بہت زیادہ اہم ہے۔ ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ میں اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :