رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کچی آبادی میں فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

منگل 16 جنوری 2018 12:28

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کچی آبادی میں فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ممبئی کی کچی آبادی میں فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی ممبئی کی کچی آبادی میں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ممبئی کے دو سٹریٹ ریپرز کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی سیٹ پر بنائی گئی ایک تصویر بھی شئیر کی گئی ہے جس میں عالیہ نے وہاں کی مقامی خواتین جیسا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور کلکی کوچلین شامل ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ ریپر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :