جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کی جنگ لڑی ہے‘مولانا لطف الرحمن

منگل 16 جنوری 2018 12:06

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخواہ اسمبلی و ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک گیر جماعت ہے ‘ جمعیت نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کی جنگ لڑی ہے اور اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے ‘ ڈیرہ اسماعیل خان اورچاہ بھورے والا میں گیس سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما و معروف سماجی ورکر ملک آصف اعوان سے ملاقات کے دوران کیا ‘ ملاقات میں ملک آصف اعوان نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا لطف الرحمن کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا مولانا لطف الرحمن نے انکو ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ‘ مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور اقتدار میں صوبے بھر اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ‘ ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی جمعیت علماء اسلام کی مرہون منت ہے ‘ عوام آئندہ الیکشن میں جمعیت کے امیدواروں کو ووٹ کی پرچی سے اسمبلی میں پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :