شام میں داعش کی باقیات سے القاعدہ کو منظم کرنے کی ایرانی کوشش

القاعدہ نے خود کوشام میں منظم اور تیار کرلیا ہے اور وہ دسیوں ہزار جنگجوؤں کو واپس بلارہی ہے،مغربی میڈیا کا دعویٰ

منگل 16 جنوری 2018 11:58

شام میں داعش کی باقیات سے القاعدہ کو منظم کرنے کی ایرانی کوشش
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) ایران ’داعش‘ کا خلا پٴْر کرنے اور شام میں اس کے منتشر عناصر کو القاعدہ کی شکل میں منظم کرنے کے لیے کام کررہا ہے،مغربی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیاکہ ایران ’داعش‘ کا خلا پٴْر کرنے اور شام میں اس کے منتشر عناصر کو القاعدہ کی شکل میں منظم کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

القاعدہ کی لیڈر شپ کے ساتھ اپنے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے ایران شام میں القاعدہ کی تنظیم نو میں جنگجوؤں کی بھرپور مدد کررہا ہے۔القاعدہ شام میں خود کو ایران کی مدد سے منظم کررہی ہے۔ تنظیم نے خود کو اس مقام تک منظم اور تیار کرلیا ہے کہ وہ دسیوں ہزار جنگجوؤں کو واپس بلاسکتی ہے۔عالمی فوجی اتحاد کو خدشہ ہے کہ ابوبکر البغدادی کی تنظیم داعش کے جنگجوؤں کے ایران سے ساز باز خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ایران القاعدہ کو شام میں منظم کرنے کے لیے داعش کے جنگجوؤں کو استعمال کرسکتا ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ القاعدہ اور ایران کے باہمی تاریخی اور تزویراتی تعلقات بھی ہیں جو افغانستان میں القاعدہ کی شکست کے دور سے چلے آ رہیہیں۔

متعلقہ عنوان :