طاہر القادری ایڑیاں رگڑے یا احتجاج کرے اس کا کچھ نہیں بننے والاہے،کیپٹن (ر)صفدر

انکا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ، انہیں بس لینڈ کروزر اور بڑا بنگلہ چا ہیے ،طاہر القادری قوم کی حالت پر رحم کریں،وہ احتجاج کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو

منگل 16 جنوری 2018 11:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ طاہر القادری کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، انہیں بس لینڈ کروزر اور بڑا بنگلہ چاہیئے،طاہر القادری قوم کی حالت پر رحم کریں،وہ احتجاج کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ایڑیاں رگڑے یا احتجاج کرے اس کا کچھ بھی نہیں بننے والاہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ان کا اپنا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اوراب ان کا مستقبل دوسرے ملک کے ساتھ ہے، وہ احتجاج کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ طاہر القادری پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں اور احمد رضا خان بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں، کیونکہ ان کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے، مگر میں ختم نبوت کے لیے اپنا مشن جاری رکھوں گا۔سابق وزیراعظم کے داماد نے کہا کہ میں طاہر القادری کو طالب علمی کے دور سے جانتا ہوں ، شروع سے ان کا ایک ایجنڈہ ہے کہ لینڈ کروزراور بڑا بنگلہ ہو۔