رحیم یارخان،پولیس نے 4سالہ کزن کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کے الزام میں8سالہ ملزم کو گرفتارکرلیا

منگل 16 جنوری 2018 10:22

رحیم یارخان،پولیس نے 4سالہ کزن کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کے الزام ..
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2018ء) پولیس نے 4سالہ کزن کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کے الزام میں8سالہ ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال روانہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ دولت پور کے رہائشی محمد اعظم نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کے حقیقی بھائی محمد قاسم کا گھر اس کے گھر کے نزدیک واقع ہے اور دونوں خاندانوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہے گزشتہ روز اس کی 4سالہ بیٹی انساء کھیلنے کیلئے اس کے بھائی قاسم کے گھر چلی گئی کچھ دیر بعد بیٹی انساء کی چیخ وپکار کی آواز سن کر جب وہ اپنے بھائی قاسم کے گھر پہنچا تو اس کا8سالہ بھتیجا محمد کاشف اس کی 4سالہ بیٹی انساء کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے میں مصر وف تھا جو انہیں آتا دیکھ کر موقع سے فرارہوگیا بعد ازاں برادری کے سرکردہ افراد نے کارروائی سے روکنے کیلئے استدعا کی تاہم وہ یہ سب کچھ برداشت نہ کرسکا جس کی شکایت پر پولیس نے 8سالہ بھتیجے محمد کاشف کے خلاف زبردستی زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیابعدازاں پولیس نے گرفتار ملزم 8سالہ محمد کاشف کو پولیس سکیورٹی میں میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال بھجواکر مزید تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :