طاہرالقادری کینیڈا کے شہری ہیں جو خصوصی مشن کے ساتھ پاکستان آئے ہیں،ہر شخص ان کے ایجنڈے سے واقف ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 16 جنوری 2018 10:22

طاہرالقادری کینیڈا کے شہری ہیں جو خصوصی مشن کے ساتھ پاکستان آئے ہیں،ہر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ملک میں دھرنوں اور مظاہروں کی سیاست کو متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری ایک کینیڈا کے شہری ہیں جو خصوصی مشن کے ساتھ پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص طاہرالقادری کے ایجنڈے سے واقف ہے جو ملک میں صرف احتجاجی سیاست کر رہے ہیں۔