آن لائن سٹور کے مالک نے 530 میل کا سفر کرکے شکایتی تبصرہ کرنے والی عورت پر حملہ کر دیا
امین اکبر پیر 15 جنوری 2018 23:50
ایک آن لائن سٹور کے مالک نے 530 میل کا سفر طے کر کے اس عورت کو خوب مارا پیٹا جس نے اس کے سٹور کی سروس کوسست قرار دیا تھا۔شیاؤ ڈی کے جسم اور چہرے پر مسٹر ژینگ نامی شخص نے لاتیں اور مکے مارے۔ مسٹر ژینگ کپڑوں کا آن لائن سٹور چلاتا ہے۔
یہ حملہ چین کے صوبہ ہینان کے شہر ژینگژو میں ڈیلیوری پک اپ پوائنٹ پر 27دسمبر کو کیا گیا ۔ ژینگ نے حملہ کر کے شیاؤ کو اچھا خاصا زخمی کر دیا۔
شیاؤ نے 20دسمبر کو علی بابا کے Taobao سے کچھ خریداری کی تھی۔ تین دن بعد شیاؤ نے دیکھا کہ ابھی تک اس کے آرڈر کی ترسیل بھی نہیں ہوئی۔
(جاری ہے)
جس پر اس نے سست سروس کی شکایت کی۔ اس شکایت پر ژینگ نے شیاؤ کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے۔ ایک پیغام میں کہا کہ وہ شیاؤ کو تباہ کر دے گا۔ دوسرے پیغآم میں اسے 530 میل کا سفر طے کر کے سبق سکھانے کی دھمکی دی۔
اس کے بعد ژینگ نے 530 میل کا سفر طے کر کے شیاؤ کو خراب ریویو دینے پر اچھا خاصا زخمی کر دیا۔شیاؤ کا کہنا ہے کہ اسے کئی مقامات سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں تھیں۔ پولیس نے ژینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ Taobao نے اس کی دوکان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق شیاؤ کی شکایت کے بعد ژینگ کے سٹور کی ریٹنگ 12 پوائنٹ کم ہوگئی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.