تاج پہن کر ملکہ الزبتھ اپنی گردن ٹوٹ جانے کا خطرہ مول لیتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 جنوری 2018 23:48

تاج پہن کر ملکہ الزبتھ اپنی گردن ٹوٹ جانے کا خطرہ مول لیتی ہیں
ملکہ الزبتھ جب اپنا تاج پہنے ہوئے ہوتی ہیں تو انہیں اپنی تقریر آنکھوں کے سامنے کی سطح پر رکھ کر کرنی پڑتی ہے کیونکہ اگر وہ سر جھکائیں گی تو گردن بھی ٹوٹ سکتی ہے اور تاج بھی نیچے گر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


91 سالہ ملکہ  جب تقریباً 1 کلو گرام کا تاج پہنے ہوتی ہیں تو انہیں اپنی تقریر کے کاغذات آنکھوں کے بالکل سامنے رکھنے پڑتے ہیں تا کہ کسی شدید نقصان یا سر سے بھاری تاج کو گرنے سے روکا جا سکے۔


ملکہ نے تسلیم کیا کہ ان کے والد جارج ششم  کی تخت نشینی کے دور میں تاج بہت بھاری ہوا کرتے تھے۔اس کے بعد ان کو  دوبارہ ڈیزائن کر کے دوبارہ  پہلے سے چھوٹا کر دیا گیا۔ اپنے والد کے تاج کا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، "بہت بھاری۔۔۔  قسمت سے میرا اور میرے والد کے سر کا سائز ایک جیسا ہی ہے۔ لیکن جب ایک بار اسے سر پر پہن لیا جائے تو یہ اس پہ ٹکا رہتا ہے۔"