حکومت نے ا پوزیشن جماعتوں کو 17جنوری سے دھرنے سے روکنے کیلئے رابطوں کا آغاز کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مشاہدا للہ خان کے اپوزیشن قائدین سے ٹیلی فونک رابطے

پیر 15 جنوری 2018 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو 17جنوری سے دھرنے سے روکنے کیلئے رابطوں کا آغاز کر دیا‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مشاہدا للہ خان کے اپوزیشن قائدین سے ٹیلی فونک رابطے جبکہ خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی تصد یق کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی جانب سے چیئر مین سینٹ رضا ربانی ‘اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی سے رابطے ہوئے ہیں اور انکو تجویز دی گئی ہے کہ ایک رو ز کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج کر لیں مگر اس کو دھر نے میں تبدیل نہ کیا جائے مگر پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کی جانب سے انکو مثبت تعاون کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی اور امکان ہے کہ (ن) لیگ کے قائدین اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ذمہ داران سے بھی رابطے کر یں گے ۔