ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ملزمہ ٹریسا سے تحقیقات ‘کسٹمزحکام نے ڈرگ مافیا کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں

پیر 15 جنوری 2018 23:40

ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ملزمہ ٹریسا سے تحقیقات ‘کسٹمزحکام نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ملزمہ ٹریسا سے تحقیقات جاری جبکہ دوسری جانب کسٹمزحکام نے ڈرگ مافیا کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمہ کے موبائل فونزسے ملنے والے نمبروں کے ایڈریس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جبکہ گوجرنوالہ اورلاہورمیں چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ اس کے جوسہولت کارہیں انہیں گرفتار کیا جاسکے۔ برطانیہ میں موجود طارق نامی شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ گوجرانوالہ میں اس کے تعلقات زیادہ ہیں اور ملزمہ ٹریسا بھی دوروزتک گوجرانوالہ میں رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :