پاکستان ریلوے نے خسارے کم ظاہر کرنے کیلئے اعدادو شمار میں ہیرا پھیری کی، آڈیٹر جنرل پاکستان

پاکستان ریلوے کا خسارے میں کمی کا دعویٰ جھوٹا نکلا ‘2015میں خسارہ 27ارب24کروڑ روپے رہا مگر محکمہ ریلوے نے جعلی طور پر خسارہ26ارب 99کروڑ ظاہر کر دیا ، 2016میں تنخواہوں اور پنشن کی مدمیں3ارب کروڑ روپے کے اخر اجات بھی ریلوے حکام نے چھپائے گئے،رپورٹ

پیر 15 جنوری 2018 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان ریلوے کا خسارے میں کمی کا دعویٰ جھوٹا نکلا ‘آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اہم انکشاف کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے خسارے میں کمی کا دعویٰ کیا جاتارہا ہے مگر اب آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ریلوے نے اس حوالے سے عدد شمار میں ہیری پھیری کی ہے وفاقی حکومت نے 6جولائی کو عید کے باعث29جون تک تنخواہیں ادا کر نے کا حکم دیا مگر اسکے باوجود محکمہ ریلوے نے جولائی میں تنخواہوں کی ادائیگی کی ہے 2015میں خسارہ 27ارب24کروڑ روپے رہا مگر محکمہ ریلوے نے جعلی طور پر یہ خسارہ26ارب 99کروڑ ظاہر کر دیا اور پھر وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی قومی اسمبلی میں یہ جعلی اعددوشمار بتائے اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اس حوالے سے جب ریلوے حکام سے پوچھا تووہ اس کا کوئی جواب نہیں دے سکے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ2016میں تنخواہوں اور پنشن کی مدمیں3ارب کروڑ روپے کے اخر اجات بھی ریلوے حکام نے چھپالیے ۔

متعلقہ عنوان :