Live Updates

عمران خان نے آصف زداری کے ساتھ کنٹینرکھڑے ہونے سے صاف انکار کردیا

عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو منانے کی ذمہ داری عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دیدی‘ذرائع

پیر 15 جنوری 2018 23:40

لاہور/بنی گالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے آصف زداری کے ساتھ کنٹینرکھڑے ہونے سے صاف انکار کردیا جبکہ عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو منانے کی ذمہ داری عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دیدی‘تحریک انصاف کے قائدین کی آمد اور خطاب کا وقت مختلف رکھنے کی تجویز دیدی ہے‘ فیصلہ آج منگل کوایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 17جنوری کو مال روڈ پر تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت بھی عوامی تحر یک کے احتجاج میں شر یک ہوگی تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے آصف زداری کے ساتھ کنٹینرکھڑے ہونے سے صاف انکار کردیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات