لاہور میں گھرکی دہلیز پر خواتین کو بیوٹی پارلر کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ تیار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 15 جنوری 2018 23:09

لاہور میں گھرکی دہلیز پر خواتین کو بیوٹی پارلر کی سہولت فراہم کرنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15جنوری 2018ء ):لاہور میں خواتین کے ایک گروپ نے گھروں میں خواتین کو بیوٹی پارلر کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ تیار کر لی۔ایپ کا نام گھر پر ہے۔بی بی سی اردو کی تحریر کے مطابق لاہور میں خواتین کے ایک گروپ نے 'گھر پر' نامی ایسی ہی ایک سہولت کا آغاز کیا ہے جو سیلون سروسز بھی مہیا کر رہی ہے اور روزگار کے مواقع بھی۔

گھر پر نامی اس ویب سائیٹ کی سی ای او شمیلہ اسماعیل ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اس حوالے سے بتاتی ہیں کہ خواتین بیوٹی پارلر جانے کی بجائے گھر سے ہی ان کی ویب سائٹ پر اپائنٹمنٹ بک کراتی ہیں اور ویب سائٹ سے وابستہ 40 بیوٹیشنز میں سے کوئی ایک مقررہ وقت پر ان کے گھر پہنچ جاتی ہے۔ شمیلہ کہتی ہیں کہ انھیں یہ سروس پیش کرنے کا خیال آن لائن کاروباروں کی مقبولیت کو دیکھ کر آیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب سب کچھ آن لائن ہو رہا ہے تو بیوٹی سروسز آن لائن اور آن ڈیمانڈ کیوں نہ ہوں، بس یہی سوچ کر ہم نے اس منصوبے کا آغاز کیا کہ ہم صارفین کا رابطہ بیوٹیشنز کے ساتھ قائم کریں اور وہ ان کے گھر جا کر مطلوبہ سروس فراہم کریں جو عموما بیوٹی پارلر میں دی جاتی ہے'۔