وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،حافظ خواجہ محمد عرفان الحق

پیر 15 جنوری 2018 23:10

سیالکوٹ ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء)وکلاء کے لئے نئے چیمبر ز اور ان کے مسائل اولین ترجیح ہے۔ وکلاء کی فلاح بہبود اور عزت وقار کیلئے نئی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ خواجہ محمد عرفان الحق نے علامہ اقبال بار ہال میںتقریب منتقلی اختیارات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حافظ خواجہ محمد عرفا ن الحق نے کہا کہ عہدہ اعزاز کے ساتھ بہت بڑا امتحان ہے۔وکلاء نے جس طرح مجھے بے پنا ہ محبتوں سے نواز ا ہے اور وکلاء نے بار کی بہتری کیلئے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان پر پورا اترنے کیلئے اپنی نومنتخب ٹیم کے ہمراہ پوری کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بار ہمارا گھر اور ہم اس گھر کے فیملی ممبران ہیں، بار کی عزت وقار کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔