سلامتی کونسل کے ارکان کا دورہ افغانستان،اشرف غنی سے ملاقات

دہشت گردی، آئندہ پارلیمانی انتخابات سمیت مختلف معاملات پر بات امن کے قیام اور افغانستان میں استحکام کیلئیپڑوسی ملک پردبائو بڑھانے کی ضرورت ہے ،ْاشرف غنی

پیر 15 جنوری 2018 23:03

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک وفد نے افغانستان کا تین روزہ دورہ کیا اور کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی سطح پر دہشت گردی، آئندہ پارلیمانی انتخابات سمیت مختلف معاملات پر بات کی گئی۔افغان صدر نے سلامتی کونسل کے ارکان سے پاکستان پر مزید دبائو بڑھانے پر بھی بات کی۔

افغان صدارتی محل کی جانب سے اشرف غنی اور سلامتی کونسل کے وفد کے درمیان ملاقات سے متعلق بیان جاری کیا گیا جس میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن کے قیام اور افغانستان میں استحکام کیلئیپڑوسی ملک پردبائو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر تعاون کا کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے،سلامتی کونسل کے خصوصی وفد میں کونسل کے موجودہ صدر قازقستان کے سفیر کیارات عمروف سمیت امریکا ،بولیویا، ایکواٹوریل گنی، ایتھوپیا، کویت ،ہالینڈ ، پیرو ،پولینڈ ، سوئیڈن ، فرانس ،روس، برطانیہ اور چین کے سفیر شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی،امن،علاقائی تعاون سمیت مختلف معاملات پر بھی بات کی گئی،اشرف غنی نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی تربیت اور مالی امداد سے متعلق ثبوت بھی پیش کئے

متعلقہ عنوان :