مقبوضہ کشمیر اسمبلی، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اپوزیشن کا واک آئوٹ

بھارتی آرمی چیف کا بیان افسوسناک ہے ،ْنیشنل کانفرنس

پیر 15 جنوری 2018 23:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کیبیان پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت نیشنل کانفرنس نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا مطالبہ کیا،مطالبہ منظور نہ ہونے پر اسمبلی سے واک آئوٹ کر دیا۔نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کا بیان افسوسناک ہے۔بھارتی آرمی چیف نے جمعے کو بیان دیاتھاکہ سوشل میڈیااور حکومت گمراہ کن مہم سینوجوانوں کوبنیادپرست بنارہی ہیں، مساجد،مدرسوں پرکنٹرول کیاجائے،تعلیمی نظام بہتر کیاجائے۔