پاکستان اور عمان سی پیک کو افریقہ تک لیجانے میں مددگار بن سکتے ہیں، احسن اقبال

سی پیک علاقائی تعاون کا کامیاب منصوبہ ہے ،پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ایشیا ترقی کا مرکز بن چکا ہے، عالمی بحری تجارت کی عالمی کانفرنس سے سی پیک پر خصوصی خطاب

پیر 15 جنوری 2018 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان سی پیک کو افریقہ تک لیجانے میں مددگار بن سکتے ہیں ،سی پیک علاقائی تعاون کا کامیاب منصوبہ ہے ، پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،ایشیا ترقی کا مرکز بن چکا ہے ، عالمی بحری تجارت کی عالمی کانفرنس سے سی پیک پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا - گوادر بندرگاہ کو عمان کی بندرگاہوں سے جوڑا جانا چاہیے - پاکستان اور عمان کے درمیان جغرافیہ، تاریخ اور عوام کے گہرے رابطے ہیں - پاکستان بدل چکا ہے، سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے -ن