ایئر یونیورسٹی نین پاک چین ہیلتھ کوریڈور کے قیام کی تجویزپیش کردی

وائس چانسلر فائز امیر کاعالمی کانفرنس لائف کون سے خطاب، چینی مندوبین کی شرکت مہمان خصوصی سرجن آف پاکستان لیفٹنٹ جنرل زاہد حمید ایچ آئی (ایم )، سابقہ وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سمیت دیگر مندوبین کا اظہار خیال

پیر 15 جنوری 2018 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی اے وی ایم (ر)فائز امیر نے چائنہ پاکستان ہیلتھ کوریڈور کے قیام کی تجویز پیش کردی ہے، سوموار کو فضائیہ میڈیکل کالج ،ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام لائف کون 2018انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب میں وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان ہیلتھ کوریڈور کا قیام دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے ایک پائیدار پلیٹ فارم مہیا کرسکتا ہے، وائس چانسلر فائز امیر نے مزید کہا کہ دونوں دوست ممالک کو ہیلتھ کیئر مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے مشترکہ منصوبوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے، انہوں نے حکومت چین کے ہیلتھ 2030پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کے سب سے زیادہ موبائیل ہیلتھ کیئر آپریٹرز کا ملک ہے۔

(جاری ہے)

لائف کون کانفرنس سے خطاب میں سابقہ وفاقی وزیر اور ماہر صحت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہیلتھ کیئرکے شعبے میں مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ریسرچ کرنی چاہیے، انہوں نے چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہیلتھ کے مسائل کے دیرپا حل کیلئے دیگر ممالک کو مثال بنانا چاہیے۔ مہمان خصوصی سرجن آف پاکستان لیفٹنٹ جنرل زاہد حمید ایچ آئی (ایم ) نے کانفرنس کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، مہمان خصوصی نے اس امید کا اظہار کیا کہ لائف کون کانفرنس پاکستان اور چین کے ماہرین صحت کے مابین روابط استوار کرنے میں معاون ثابت ہوگی، انہوں نے کانفرنس کے مندوبین ، وائس چانسلرفائز امیر، پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج میجر جنرل (ر)پروفیسر سلمان علی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، کانفرنس کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر رضوان ہاشم ، کوچیئر ڈاکٹر رخسانہ خان اور دیگر کو شیلدز بھی تقسیم کیں۔

دوروزہ عالمی کانفرنس میں چینی اسکالرز کا ایک وفد پروفیسر ڈاکٹر ایرونگ ڑیان کی قیادت میں خصوصی طور پر شریک ہوا۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تناظر میں ایئر یونیورسٹی میں منعقد دوروزہ عالمی کانفرنس میں چینی مندوبین نے اپنے ریسرچ پیپر بھی پیش کیے، کانفرنس کا اختتامی سیشن 16جنوری بروز منگل کوایئریونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔ن

متعلقہ عنوان :