پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر ہے،حکومت کو اس وجہ سے اربوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، دانیا ل عزیز

پیر 15 جنوری 2018 22:32

اسلام آباد، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) : وزیر نجکاری دانیل عزیز نے پیر کوکہا کہ قومی ائرلائنز ، پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی نجکاری ناگزیر ہے کیونکہ حکومت کو اس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہی. ایئر لائنز کے آپریشنل کو جاری رکھنے کے لئے 325 ارب اب تک خرچ ہو چکے ہیں۔ یہاں پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ملازمین کے حقوق کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا. انہوں نے کہا کہ نجکاری کا عمل پیشہ ورانہ اور شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

دانیا ل عزیز نے کہا کہ حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو جو نقصان میں جا رہے ہیں اور اربوں میں نقصانات کا باعث بن رہے ہیں لہذا حکومت کے ان نقصانات کو کم کرنے کے لئے ان سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نج کاری کے وزیر نے کہا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات کی وجہ سے ہر سال 600 ارب روپے سے زائد روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ حکومت انہی نقصانات کو بچانے کے لئے نج کاری کرنا چاہتی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر نج کاری نے کہا کہ حکومت پی آئی اے اور ایوی ایشن سیکشن کے اثاثوں کو ذاتی طور پر پروٹیکشن کی جائے گی۔ انہوں نے حزب اختلاف کی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نج کاری پر دوہرا معیار نہیں رکھتی ۔۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام اداروں کی نج کاری کی جائے جو نقصان میں چل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔.،

متعلقہ عنوان :