Live Updates

لاہور نے کئی احتجاج دیکھے ہیں ،اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ، آصف زرداری اور عمران خان دونوں مقصد پر اکٹھے ہو جاتے ہیں

وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 15 جنوری 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ لاہور نے کئی احتجاج دیکھے ہیں ، احتجاج سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ، آصف زرداری اور عمران خان دونوں کا مقصد ہو تو اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ،یہ کوئی اچھا کام نہیں ہے ، لاہور نے کئی احتجاج دیکھے ہیں ، آصف زرداری اور عمران خان دونوں کا مقصد ہو تو اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات