قصور کے بعد پنجاب کا ایک اور شہر معصوم بچیوں کیلئے جہنم بن گیا

ایک برس کے دوران 100 سے زائد بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کا خوفناک انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 15 جنوری 2018 21:41

قصور کے بعد پنجاب کا ایک اور شہر معصوم بچیوں کیلئے جہنم بن گیا
شیخوپورہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری 2018ء) قصور کے بعد پنجاب کا ایک اور شہر معصوم بچیوں کیلئے جہنم بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی خوفناک انکشاف کیا گیا ہے۔ کاشف عباسی نے دعوی کیا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ صرف قصور نہیں بلکہ پنجاب کا ایک اور شہر معصوم بچیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک برس کے دوران 100 سے زائد بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کا خوفناک انکشاف ہوا ہے۔ کاشف عباسی نے مزید بتایا ہے کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ نہ ہی ان کیسز کو میڈیا پر کوریج ملی، اور نہ ہی ان کیسز میں ملوث مجرمان کو پولیس پکڑ پائی۔ واضح رہے کہ قصور میں ننھی پری زینب  کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے بعد سے بچوں سے زیادتی کے کئی خوفناک کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس خوفناک معاملے میں پولیس کا کردار انتہائی شرمناک رہا ہے جس کے باعث مجرمان بنا کسی خوف کے ایسے جرائم کا مزید ارتکاب کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :