انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 15 جنوری 2018 22:47

گوجرانوالہ ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) انسداد پولیو کے حوالے سے پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ، مہم کے دوران 8لاکھ پچاس ہزار بچوں کو پو لیو ویکسین پلائی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے انسداد پو لیو کے سلسلہ میں پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پو لیو ٹیموں نے بچوں کو انجکشن لگانے کے ساتھ پو لیو قطرے بھی پلائے ،اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سعید اللہ خان کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 8لاکھ پچاس ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جس کیلئے 1650 ٹیمیں بنائی گئی ہیں ،پو لیومہم 19 جنوری تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :