ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید انجم رضا کا سنٹرل جیل کا دورہ

پیر 15 جنوری 2018 22:47

گوجرانوالہ ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید انجم رضا نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا، دورہ کے دوران 37حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دے ،جبکہ جیل میں کئے جانیوالے انتظامات کوبھی تسلی بخش قرار دیا ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید انجم رضا نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ اسلم اور سپریٹنڈنٹ چوہدری اصغر بھی انکے ہمراہ تھے، فاضل جج نے خواتین سمیت دیگر بیرکو ں کا دورہ کرنے کے علاوہ جیل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا اور کمسن بچیوں سے بھی ملاقات کی ، جبکہ قیدیوں کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا گیا ، تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کیلئے کئے گئے تمام تر انتظامات تسلی بخش قرار پائے گئے ، اس موقع پر معزز جج نے جیل میں پابند سلاسل 37حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :