مارکنگ سسٹم میں بہتری کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد

پیر 15 جنوری 2018 22:56

فیصل آباد ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سیکرٹری بورڈ وکنٹرولر ا متحانات خرم قریشی کی زیرصدارت مارکنگ سسٹم میں بہتری کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کے سلسلہ میں میٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈوثرن بھر سے میٹرک اور انٹر لیول کے ہیڈ ایگزامینر/ماسٹرٹرینزز نے شرکت کی۔ اور ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کے سلسلہ میں تجاویز دیں ٹریننگ ورکشاپ (میٹرک لیول) 23-01-2018بروزمنگل اور24-01-2018بروزبدھ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد میں ہوگی جس میں ضلع فیصل آباد اور ضلع چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ/سب ایگزامینر شرکت کریں گے۔