فیصل آبا د چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے چار ملازمین رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

پیر 15 جنوری 2018 22:56

فیصل آباد ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) فیصل آبا د چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے چار ملازمین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے یہا ںملازمین کی حج قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے دو ملازمین کی قرعہ اندازی گزشتہ سال ہوئی تھی مگر وہ بروقت کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے حج پر نہیں جا سکے تھے۔

ان میں اکائونٹ اسسٹنٹ عرفان رشید اور مالی راشد علی شامل ہیں، تاہم ان کے علاوہ مزید ملازمین کیلئے آج قرعہ اندازی ہوئی جس میں ایگزیکٹو کے سنیئر رکن محمد امجد سعید نے پرچیاں نکالیں جن کے مطابق آفس اسسٹنٹس محمد یٰسین اور وسیم طاہر کو کامیاب قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

شبیر حسین چاولہ نے ان ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ فریضہ حج کے دوران پاکستان اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ترقی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔

انہوں نے بتایا کہ حج پر جانے والوں کی سرکاری فیس ادا کرنے کے علاوہ انھیں زاد راہ کیلئے ایک ہزار ریال بھی دیئے جائیں گے اگر ان میں سے کسی نے ابھی تک پاسپورٹ نہیں بنوایا تو اسے پاسپورٹ بنوانے کی فیس بھی دی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان چار ملازمین سے دو کا خرچہ ایگزیکٹو ممبران جبکہ دو کا خرچہ چیمبر برداشت کریگا۔اس موقع پر فیصل آبا دچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سنیئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف اور نائب صدر عثمان رئوف کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جنہوں نے اس نیک کام کو بروقت مکمل کرنے کے سلسلہ میں شبیر حسین چاولہ کی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ اس سلسلہ میں وہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :