زچہ و بچہ کی نگہداشت کے لئے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ
عوام کو سہولیات کی فراہمی میں نجی ادارے فعال کردار ادا کررہے ہیں، موجودہ حکومت نے اپنے ویژن کے مطابق عوام کو امن و امان اور طلب سے زائد انرجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام ، خوشحالی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کیں ،تقریب سے خطاب
پیر 15 جنوری 2018 22:55
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ روٹری کلب 3271 سندھ و بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اداروں میں سرفہرست ہے، روٹری کلب مختلف امراض کی تشخیص ، طبی سہولیات ، ماں اور بچہ کی نگہداشت ، معاشی اور کمیونٹی ترقی ، پینے کے صاف پانی و نکاسی ، امن اور تنازعات کے حل میں قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے با الخصوص پولیو کے خاتمہ میں روٹری کلب کا کام قابل ستائش ہے ، نجی ادارے با الخصوص روٹری کلب عوام کو بلا تفریق خدمت کے لئے اپنا وقت ، پیشہ ،تجربہ اور مہارت فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے حالات انتہائی خراب تھے ، امن و امان کی ابتر صورتحال اور انرجی بحران نے عوام کا جینا محال کردیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے اپنے ویژن کے مطابق عوام کو امن و امان اور طلب سے زائد انرجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام ، خوشحالی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کیں ، موجودہ حالات سرمایہ کاری کے لئے انتہائی آئیڈیل ہیں یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، نئی صنعتوں کے قیام ، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں جس سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ کو جدید خطوط پر ترقی دینے اور اسے عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کررہی ہے اس ضمن میں سی پیک کی تکمیل سے کراچی عالمی تجارتی منڈی بن جائے گا ،منصوبہ میں 34 ارب ڈالرز کی تخمینی لاگت سے انرجی کے متعدد منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں ، اب وہ دن دور نہیں جب معاشی ، تجارتی ، اقتصادی اورسماجی سرگرمیوں میں ریکارڈ اضافہ سے بیرون ممالک سے لوگ کراچی میں روزگار کی تلاش کے لئے آیا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت اور روٹری کلب مل کر کام کررہے ہیں اس ضمن میں روٹری کلب کو حکومت کا مکمل تعاون ، مدد اور معاونت حاصل رہے گی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اویس احمد کو ہاری ، ہیرا لعل لوہانہ اور عبد المجید ابدانی نے روٹری کلب کی تاریخ ، مقاصد ، خدمات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.